گھریلو ناچاقی پر ساس کے قتل کے ملزم کو سزائے موت

January 31, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فیصل رشید نے ساس کے قاتل کے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے گزشتہ سال 14 مئی کو مقتولہ خورشید بی بی کے بیٹے پرویز احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، مدعی کے مطابق اس کے بہنوئی قاسم جلیل نے گھریلو ناچاقی پر ہمارے گھر آکر فائرنگ کر دی جس سے میری والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ الزامات ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔