نوکری سے نکالنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج عمارتوں کے شیشے توڑ دئیے گئے

January 31, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) نوکری سے برخاست کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج میں نوجوانوں نے نجی کمپنی کے تین دفاتر کے باہر عمارتوں کے شیشے توڑ دئیے اور دفاتر سے لیپ ٹاپس ،فریج اور دیگر سامان لے کر چلتے بنے۔ رمنا پولیس نے کمپنی کے منیجر حبیب سید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمے میں 8 افراد کو نامز د کیا گیا ہے جن میں حمزہ ارشد ،شیر علی ،ثاقب ،جیری ،شیراز ،ہارون اور اسامہ بٹ شامل ہیں ۔