1600تھیلے آ ٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

January 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹے سے لدی 6 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 6ڈرائیور خاطر خان، نعمان، عارف، مومن، یعقوب اور سلیمان کو گرفتار کرکے 1602 تھیلے آٹا برآمد کرلیا۔