جنوبی پنجاب میں آپریشن، ایک روز میں45 بجلی چور پکڑ ے گئے

January 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے45صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو57ہزار921یونٹس بجلی چوری کرنے پر10لاکھ69ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں 24صارفین کو 732232روپے جرمانہ کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 4بجلی چوروں کو15000روپے جرمانہ ،وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو12000روپے جرمانہ ،بہاولپور سرکل میں 5 بجلی چوروں کو164710روپے جرمانہ اور رحیم یار خان سرکل میں 10 بجلی چوروں کو146000روپے جرمانہ کیاگیا ۔