پہلے آن لائن شاپنگ، اب کوچنگ، آئیڈیا سمجھ نہیں آیا، عاقب جاوید

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی۔ عاقب جاوید نے مکی آرتھر کی متوقع ہیڈ کوچ تقرری اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس آئیڈیا کی سمجھ نہیں آئی، لیکن چلیں یہ نسخہ بھی آزما کر دیکھ لیں، میں نے آج تک آن لائن کوچ کا سنا نہیں، یہ ایسے چلے گا نہیں، کیونکہ یہاں فل ٹائم کوچ سے کچھ نہیں ہوتا، آن لائن کیسے کامیاب ہو سکتا ہے۔