پشاور، دھماکے سے قبل بارودی مواد گاڑی کے ذریعے داخل کئے جانیکا خدشہ

February 01, 2023

پشاور(نمائندہ جنگ) پولیس لائنز دھماکہ سے قبل مبینہ خودکش حملہ آوراوربارودی مواد گاڑی کے ذریعے داخل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد تمام پولیس یونٹس کے افسران و اہلکاروں کی پروفائلنگ شروع کردی گئی ہے ، تحقیقاتی ٹیموں نے تمام قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرکے ان کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ وقوعہ کے روز 140پرائیویٹ افراد داخل ہوئے تھے جن سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے ۔