عوام انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کرینگے‘ صالح محمد

February 01, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما اور مزار قائداعظم کراچی کے فاتحہ خوانی کمیٹی کے سابق سرپرست اعلیٰ صالح محمد خان نے کہا ہے کہ سیلابوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے ملک کی معیشت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے یہ وقت انتشار پھیلانے اور محاذ آرائی کا نہیں بلکہ معاشی استحکام کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے لہٰذا عمران خان کو انتشار پھیلانے اور محاذ آرائی کی بجائے معاشی استحکام پر توجہ دینی چاہئے۔ معاشی عدم استحکام کا خمیازہ عوام کو بھگتناپڑ رہا ہے۔ عوام انتشار پھیلانے اور محاذ آرائی سے ملک کی معیشت مزید خراب ہو گی عوام انتشار پھیلانے اور محاذ آرائی کرنے والوں کو معافی نہیں کریں گے اور آنے والے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں سے عوام بدلہ لیں گے۔