پشاور(جنگ نیوز)، چئیرمین بورڈ حمایت اللہ خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان نے 132کے وی رستم گرڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور گرڈ اسٹیشن کی تختی کی رونمائی بھی کی ، تقریب میں پیسکو افسران سمیت علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، رستم گرڈ سے 4فیڈرز کو بجلی فراہم کی جائیگی جن میں رستم بازار فیڈر، ملندرے فیڈر، پرمولی فیڈر اور سدھم فیڈرز شامل ہیں،رستم گرڈ پر منتقلی سے ان فیڈرز پر اوورلوڈنگ، ٹرپنگ اور ہائی وولٹیج جیسے مسائل کا خاتمہ ہو گا اور لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئے گی، اس سے پہلے ان چاروں فیڈرز کو حسئی گرڈ سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی اور ان فیڈر ز کی نئے گرڈ پر منتقلی سے حسئی گرڈ پر23فیصد لوڈ کم ہو گا، چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اور لاسز بھی کم ہیں جس بنا پر ان کی سہولت اور آسانی کیلئے نیا گرڈ بنایا گیا ہے۔