• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنی کے سیاسی خاندان کی این اے پی میں شمولیت

پشاور(جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل متنی کے زیر اہتمام دروازگئی میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حاجی شیر مست خان اور جاوید خان نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں اے این پی کے صوبائی نائب صدر صلاح الدین خان، سابق صوبائی اسمبلی امیدوار (پی کے 77) ملک فضل محمد خان آفریدی ،تحصیل بڈھ بیر صدر امجد نواز درانی، جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ، تحصیل پشتخرہ صدر ملک رحمٰن اللہ، حاجی غلام حسن آفریدی، مکمل شاہ اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضل خان آفریدی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پختونوں کیلئے اے این پی سے اچھی جماعت اور کوئی نہیں، اے این پی کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، کسی بھی دوسری جماعت نے ایسا نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کی شناخت ہو یا کوئی اور معاملہ، پارٹی نے ہمیشہ صوبے کے حق کیلئے عملی جدو جہد کی ہے۔
پشاور سے مزید