• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان بابا، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 2 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا

پشاور(کرائم ر پورٹر) تھانہ رحمان بابا کی حدود میں اسلحہ کے زور پر 2خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا گیا ہے جس کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس سے رجوع کرلیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مدعی نے دو شادیاں کررکھی ہیں جن کی دونوں بیویوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھڑی محسن خان کے علاقے میں گھر کے اندر پیش آیا ہے جہاں متاثرہ خواتین کے لواحقین نے بتایاکہ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں، گزشتہ رات وہ گھر میں مخوخواب تھے اس دوران 4مسلح افراد گھر کے اندر گھس گئے اور انہوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر مردوں کو باندھ لیا ۔ اس دوران ملزموں نے مدعی کی دو بیویوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزموں کی شناخت عارف، جلال، سعید اورنگزیب عرف چیچے سے ہوئی ہے جنہیں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے دونوں متاثرہ خواتین کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جبکہ وجہ عناد ودیگر پہلووں پر بھی ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید