• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالاطفال میں یتیم بچوں کی کفالت ،فنڈزکا شفاف استعمال یقینی بنانے کیلئےرٹ

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ میں مبینہ طور پر انتظامی و مالی بدنظمی کے شکار تاریخی و قدیم یتیم خانے دارالاطفال ہشتنگری میں یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت، تعلیم، علاج اور سرکاری فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانے کیلئےرٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔رٹ پٹیشن شبیر حسین گیگیانی ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہےکہ پشاور ہشتنگری میں یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کےلیے دارالاطفال قائم کیا گیا تھا جس میں یتیم و بے سہارا بچوں کی تعلیم، صحت، خوراک، رہائش اور مستقبل کی بہتر کفالت کو اولین ترجیح ہونا چاہیے۔رٹ پٹیشن میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ادارے کے انتظامی معاملات میں عہدوں اور اختیارات کی کشمکش کے باعث اصل مقصد یعنی یتیم بچوں کی فلاح و بہبود، متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ یتیم خانے کے انتظامی، مالی اور فلاحی معاملات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے اور یتیم و مستحق بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب احکامات صادر کئے جائیں۔
پشاور سے مزید