• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک وجن میں سالانہ میلاد النبی کانفرنس کا باوقار انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) ڈھوک وجن میں عظیم الشان سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس دینی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی خاص بات مرشد کریم، نقیب الاشراف، مفکرِ اسلام، ابو زین پیر سید محی الدین محبوب حنفی قادری کاظمی ماتریدی (سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف، حویلیاں) کی خصوصی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محی الدین محبوب نے جشن آمدِ رسول ﷺ کی دینی و روحانی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ گرامی کائنات کے لیے مجسمِ رحمت ہے اور آپ ﷺ کی آمد کا ذکر و جشن منانا ایمان کی تازگی اور محبتِ رسول ﷺ کا مظہر ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فضائلِ نبوی ﷺ کے مختلف نورانی پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے حاضرین کو سنتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے اور اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے سانچے میں ڈھالنے کی تلقین کی۔
پشاور سے مزید