ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تبدیل

February 01, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عبداللہ سمیت گریڈ انیس اور اٹھارہ کے گیارہ افسران کو تبدیل کردیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا چارج گریڈ سترہ کی جونیئر آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی کو دیا گیا ہے۔محمد عبداللہ کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے ۔ آٹھ افسران کی تقرریاں چیف منسٹر آفس میں کی گئی ہیں۔