• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے سے زیادتی کے دو ملزموں کو 28 برس قید، چار لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے بچے سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو 28برس قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ گزشتہ برس 17جولائی کو نصیر احمد کی درخواست پر تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیس کے مطابق فیضان اور شعبان نے سکول سے آنے والے اس کے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیو بناکر کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کو چودہ چودہ برس قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید