• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج کو تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا یوم تشکر

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا۔ لیاقت باغ میں منعقدہ اجتماع میں سول سوسائٹی، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں لیفٹنینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا‘ زمرد خان اور دیگر بھی موجودتھے۔
اسلام آباد سے مزید