راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) میلاد حضرت امام علی رضا کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔چیئرمین امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدارت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا اتحاد امت کی علامت ہیں، ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتیں حضرت امام علی رضا کے مشن پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ موقف اختیار کریں ۔تقریب سےنعیم اکرم قریشی، ڈاکٹر حسین احمد ہمدانی ،اخلاق زیدی، احسان کبریا، پیر گل مجتبی ،شکیلہ نذیر ،جہانگر جمال اور دیگر نے خطاب کیا ۔