راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈھوک حسو میں کارروائی کرتے ہوئے خشک میوہ جات کی دوکان سے ممنوع چائنہ نمک برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق 375 کلو ممنوع چائنہ نمک کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ میوہ جات کی شاپ سے معروف برانڈ کے جعلی مصالحہ جات بھی برآمد ہوئے۔ ایکسپائرڈ ٹی وائٹنر بھی پکڑے گئےجوموقع پر تلف کئے گئے۔