راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) 41سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نےمختلف واقعات میں 7 ملزموں کوگرفتار کرکے 2کلو 400گرام ہیروئن اور 5کلو کے قریب چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے 3 ملزموں سے 40لٹر سے زیادہ شراب برآمد کرلی۔ 8ملزموں سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔اسلام آبادپولیس نے بھی 23ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5,886گر ام چرس، 5,594 گر ام ہیر وئن، 332گر ام آئس، 30بوتلیں شراب اور آٹھ پستول برآمدکرلئے۔