• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترنول پولیس کا اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ، تین گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ نے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق فلیٹ سے اسلحہ برآمد کر کے تین سمگلر گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان نے کے پی کے سے اسلحہ و ایمونیشن اسلام آباد لاکر پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کی شناخت غلام مصطفی ، عامر اعجاز اور سمسون ساون کے ناموں سے ہوئی ۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان سے پانچ پستول، سات ایس ایم جی ،چار 12بور گنیں، جدید خودکار بندوقیں 27میگزنیز اور 1700 سے زائد روند برآمد ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید