راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے زیراہتمام ڈویژن بھر کے وکلاء نے بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن عزیز پر کسی بھی مشکل گھڑی میں ملک بھر کے وکلاء اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ہماری بہادر افواج نے دنیا بھر میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وکلاء قائدین نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ قائد اعظم ہال سے کچہری چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت بار کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے کی۔ وکلا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مودی اگلا الیکشن جیتنے کے لئے ڈرامے کر رہا ہے ۔