راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور سینئر پولیس افسران نے افواج پاکستان کو خراج تحسین کرنے کیلئے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چو بند دستے اور پولیس افسران نے سلامی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے یادگار شہداء پر پھول رکھے گئے۔ پاک فضائیہ کے افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی گئی۔ آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ افواج پاکستان نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ سی پی او خالد ہمدانی نے کہاکہ ارض پاک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔