اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نےحضرت امام علی رضا کی شہادت کی مناسبت سے 21تا23ذیقعد ”ایام عزا“منانے کااعلان کیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حضرت امام علی رضاکے فرمان کی روشنی میں پورا عالم اسلام کلمہ تو حید کے قلعے میں یکجا ہو جائے تو کوئی طاقت اور ٹیکنالوجی مسلمانوں کا بال بیکا نہیں کر سکتی۔