• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست خوردہ دشمن کی امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دینگے، آئی جی پنجاب

راولپنڈی ( جنگ نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جنگی صورتحال میں پاک آرمی اور سکیورٹی سمیت متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔ وار بک ایس او پیز کے تحت سول ڈیفنس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈنیشن رہی۔  غیر ملکی سفارت خانوں، حساس انسٹالیشنز اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے اور میدان جنگ میں شکست خوردہ دشمن کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید