راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدر روڈ پرڈمپر نے موٹرسائیکل اور رکشے کو کچل ڈالا۔حادثہ میں مقامی سکول کی خاتون ٹیچر اور ا ن کاجواں سال بیٹا جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیرکی دوپہر حیدر روڈ پر ڈمپر نے بے قابوہوکر موٹرسائیکل پر جارہے ماں بیٹے کو کچل دیا جس سے نجی سکول کی 49سالہٹیچر فوزیہ قمر زوجہ ملک قمر حسین او ر ان کابیٹا امیر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ امیرعلی فرسٹ ائیر کاسٹوڈنٹ تھا جواپنی والدہ کو سکول سے لے کر گھر جارہاتھا۔بے قابو ڈمپر کی زدمیں آکر رکشہ ڈرائیور ایک دوسرا موٹرسائیکل سوار اور ایک راہ گیر زخمی ہوئے ۔ ڈمپر ڈرائیور کووہاں موجودلوگوں نے پکڑ لیا اور زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ مال روڈ پر زیرتعمیر انڈر پاس کے لئے ڈمپر میں تعمیراتی سامان لایاجارہاتھا۔