• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فونز، نقدی چھیننے کی وارداتیں جاری، 2 گاڑیاں، 16 موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، 4افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 6موٹر سائیکل اور دو موبائل فون اڑا لئے گئے۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ شالیمار اور تھانہ ترنول کے علاقے میں سرقہ بالجبر کی دو وارداتوں میں موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں2 موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پرگلفراز خان سے 3لاکھ روپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر احتشام گوہر سے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل ماڈل ،5ہزارروپے شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،آفس کارڈ، لائسنس، تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر بابر علی سے موٹرسائیکل اور موبائل ، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ بجاڑ پور میں محمد شہزاد کے میڈیکل سٹور سے تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرایک لاکھ 45 ہزار روپے ،موبائل اور سامان مالیتی8ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ پنڈورہ میں محمدعثمان کے رہائشی کمرے سے 4 موبائل،26ہزار روپے، 2لیپ ٹاپ، شناختی کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ ودیگر کارڈ زچوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید