آئی جے پی روڈ کی تعمیر میں حائل درجنوں تجاوزات مسمار

February 01, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کے ڈی جی انفورسمنٹ نے IJP روڈ کی تعمیر میں حائل تجاوزات کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آپریشن کیا جس میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی روڈ کے راستے میں آنے والی دجنوں تعمیرات اور اضافی شیڈ کو گرا کر کیرج فیکٹری تا سیکٹر I-9 تک کا ایریا کلیر کر دیا گیا۔ دیگر مقامات پر بھی متعدد تجاوزات گرا کر 10 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ آئی جے پی روڈ پر 16 دکانیں ،درجنوں شیڈ و کھوکھے اور فروٹ سبزی کے 150 کے قریب سٹال گرا کر روڈ کے رائٹ آف وے اور گرین بیلٹ کو تجاوزات سے صاف کر کے 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ جی ٹی روڈ چونگی نمبر 26 کے مقام پر روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی میں متعدد فروٹ سبزی سٹال ختم کر کے 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔