گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

February 01, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ رمنا کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا ، پولیس نے متوفی کے والدکی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق احسان تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے آیا اور میرے بیٹے وقاص کے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔