• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران شہریوں کو معیاری سروسز فراہمی میں کردار ادا کریں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے چیئرمین نورالاامین مینگل نےکہا ہےکہ سی ڈی اے افسران شہریوں کو معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے یہ یقین دہانی  سی ڈی اے افسران کے وفد سےملاقات میں کرائی۔ وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن چوہدری محمد شریف نے کی۔ دیگرافسران میں ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ عرفان عظیم خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن غلام شبیر ، ڈائریکٹر کامران بخت، ڈائریکٹر پارلیمنٹ ہاؤس محمد وسیم صابر، ڈائریکٹر انوائرنمنٹ آصف مجید ،ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس محمد سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم سی آئی عطا باری ارشد، محمداشرف، ملک عمران ، شیخ خالد، اصغرامام ،شبیر تنولی، عبدالرحیم اور مظہر عباسی بھی شامل تھے۔چیئرمین نے افسران کے مسائل کو  سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد سے مزید