حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، عطاء محمدبنگلزئی

February 02, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کےصدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ فنانس سیکرٹری سعیداحمدسمالانی اور عثمان علی جمالی نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 35 روپے اضافہ کیے جانے سے عوام کی بے بسی اور حکومت کی بے حسی عیاں ہوگئی ہے خدشہ ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمدکرتے ہوئے آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے 300 روپے فی لیٹر تک پہنچادیں گے بدقسمتی سے منافع خوروں نے پٹرول مہنگا ہوتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ کرکے غریب عوام کولوٹنا شروع کردیا مگر انتظامیہ سرکاری ریٹ پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہےانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کوعوام کے تکالیف سے کوئی وسرکار نہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام شدید سردی میں سوئی گیس‘ بجلی ‘پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم اور پور ادن آٹے کے حصول کیلئے سرگرداں نظرآتے ہیں۔