نامعلوم خاتون کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست

February 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ملازم محمد وسیم نے تھانہ گلگشت میں نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامعلوم خاتون نے فون کال کرکے ان سے رقم کا تقاضا کیا جو پورا نہ کرنے پر خاتون نے ان کی اہلیہ شہلا خان کو فون کرکے ان کے بارے میں غلط معلومات دے کر ورغلایا جس پر ان کی اہلیہ سے جھگڑا ہوا اور اس نے خودکشی کی بھی کوشش کی، دریں اثنا محمد وسیم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم خاتون انہیں ہراساں کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔