میانوالی پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملے کو ناکام بنایا، سبطین خان

February 02, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میانوالی کی پولیس نے بہترین حکمت عملی سے جوابی کارروائی کر کے اس حملے کو ناکام کیاہے ۔دہشت گردوں نے بڑے منظم طریقے سے تھانہ مکڑوال ضلع میانوالی پر حملہ کیا،لیکن پولیس نے جرات اور بہادری سے منصبی ذمہ داری پوری کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میانوالی پولیس نے یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مستعدی اور دلیری سے کارروائی کرنے پر میانوالی پولیس شاباش کی مستحق ہے۔