پی ایچ اے کے مالیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

February 02, 2023

لاہور (خصوصی رپورٹر)شائنگ اور گرین لاہور مہم کی کامیابی پر پی ایچ اے کے مالیوں کے اعزاز میں پی ایچ اے ہیڈکواٹر زجیلانی پارک میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ اے مالی محمد ندیم، فرحان اسلم، بشیر، عطاء محمد، محمد ریاض، کرامت علی، محمد مشتاق، محمد اسحاق، محمد سلیم اللہ وقاص، اسامہ خالد، محمد شفیق، محمد عثمان سمیت دیگر میں مالیوں میں سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔