برٹش ائرویز کے جہاز کی آگ لگنے پرہنگامی لینڈنگ

February 03, 2023

لندن( نیوز ڈیسک) امریکہ کے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی سے لندن کیلئے روانہ ہونے والی برٹش ائر ویز کی پرواز میں آگ لگنے کی اطلاع پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کردی گئی۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پرواز بی اے 216 کے طور پر بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے نے امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجکر 49 منٹ پر واشنگٹن ڈی سی سے برطانیہ کے ہیتھرو لندن ائیرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز کے ایک گھنٹے بعد پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع دی، جس کے بعد پرواز کو قریبی ہیلی فیکس ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی تاہم طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔بعدازاں رجسٹریشن (G-ZBkL) کے حامل طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور طیارے کو مکمل فٹ قرار دے کر مسافروں کو منزل پر روانہ کر دیا گیا۔