پشتونوں نےبہت قربانیاں دیں، حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے، اے این پی

February 03, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا اورجنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پشتونوں کی مساجد،حجرہ سمیت کوئی بھی مقام محفوظ نہیں ہے پشتونوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ،حالات کومذید خراب ہونے سے بچایا جائے ہمارے وکلاء ،پولیس ،لیویز،سیاستدانوں اور علماء کرام سمیت ہر طبقے کو نشانہ بنایاگیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پشتونوں کے ہرگھر میں ماتم ہے اور گزشتہ کئی سال سے ہزاروں کی تعداد میںپشتونوںکے جنازے اٹھائے گئے اور اب تک اس حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں ہمارے علماء کرام سیاستدانوں وکلاء سکول کے بچوں پولیس اور لیویز سمیت ہر طبقے کو نشانہ بنایاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عبادت گاہوں اور بے گناہ انسانوںکو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ۔قیام امن کےلیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم باچاخان کے پیروکار ہیں اور ان کے نقش قدم پر چل کر عدم تشدد کے راستے کو اپنائینگے۔