عوامی نمائندگی کے دعویدار لوگوں سے تعلق ہوچکے ہیں، نیشنل پارٹی

February 03, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت قائمقام صدر ضلع کوئٹہ حنیف کاکڑ ہواجس میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل سمیت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ارکان مرکزی کابینہ و کمیٹی صوبائی کابینہ و ورکنگ کمیٹی ضلعی کابینہ و تحصیل کابینہ اور سینئر دوستوں نے شرکت کی اجلاس میں کہاگیا کہ این اے265کے ضمنی الیکشن سے متعلق اجلاس ہفتہ کو مرکزی سینئر نائب صدر میرکبیراحمدمحمدشہی کی زیرصدارت ہوگا رہنماؤں نے کہاکہ کوئٹہ کے شہریوں کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ گیس‘ پانی بجلی سے محروم ہیں جبکہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے جرائم پیشہ عناصر نے لوگوں کو غیرمحفوظ بنارکھاہے تودوسری جانب ٹریفک مسائل سے شہری ذہنی کوفت کا شکر ہیں کوئٹہ کے تین قومی اور 9رکن صوبائی اسمبلی عوامی نمائندگی کے توعویدار ہیں مگر لوگوں سے لاتعلق ہوچکے ہیں عوامی فنڈز میں کرپشن کی بدولت نمائندے اربوں روپے کی جائیدادکے مالک بنے ہوئے ہیں نیاز یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ‘انیل غوری صدیق کیھتران سعید سمالانی عارف کرد ٹکری صدام حسین لانگو ملک منظور شاہوانی ڈاکٹر رمضان ہزارہ رحمت اللہ محمد حسنی آغا محمد شاہ علی شاہوانی اسحاق چنگیزی جمعہ ہزارہ اقبال بلوچ اعظم کرد رحمت لہڑی ملک غلام رضا لہڑی بھی موجودتھے۔