7263تھیلے آ ٹا، 28 ٹن گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

February 03, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آٹے اورگندم سے لدی 11گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اورمحکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائیوں میں آٹے کے 7ہزار 263تھیلے اور28ٹن گندم برآمدکرکے گیارہ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور سمیع اللہ سے 1600تھیلے آٹا، خالد سے 75 تھیلے، نوید سے 140 تھیلے، جاوید 60 تھیلے اور اسامہ سے 80 تھیلے آٹا برآمد کیا ،تھانہ صدرواہ پولیس نے ڈرائیور عمر سے 2500تھیلے آٹا اورتھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیور غلام ضمیر سے 98تھیلے آٹا، روات پولیس نے ڈرائیور ہدایت اللہ کو گرفتار کرکے 1000 تھیلے آٹا،عمر سے 1000 تھیلے آٹا اور منیر سے 28 ٹن گندم ،تھانہ مندرہ پولیس نے طارق سے 710 تھیلے اٹا برآمد کیا۔