سرکاری یونیورسٹیاں بہترین تعلیم مہیا کررہی ہیں، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیاں طلباءو طالبات کو تعلیم کے بہترین سہولیات مہیا کررہی ہیں۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباءو طالبات معاشرے کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایمرسن یونیورسٹی میں بین الشعبہ جات مباحثہ بعنوان "پرائیویٹ تعلیم سرکاری تعلیم سے بہتر ہے" سے خطاب کر رہے تھے۔مقابلہ میں سیف اللہ نے اول جبکہ اریج نے دوم پوزیشن حاصل کی۔