غفلت پر فتح پور سب ڈویژن میپکو کا لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو لیہ ڈویژن ذاکر حسین ڈہانی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور میٹرز تبدیل نہ کرنے پر فتح پور سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ۔Iسید غیورعباس کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر ڈویژنل آفس لیہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لائن سپرنٹنڈنٹ۔Iسید غیورعباس کو بیج نمبر 28کے خراب تھری فیز میٹرز تبدیل نہ کرنے پر معطل کیاگیاہے۔