صدر آزاد کشمیر آج کے پی ایف کے کنونشن میں شرکت کریں گے

February 04, 2023

لوٹن ( نمائندہ جنگ) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کشمیر پیس فورم برطانیہ ساؤتھ زون کے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ بات پروگرام کے میزبان طارق عزیز ، چوہدری معروف اور چوہدری شاکر علی نے بتائی ہے، پروگرام آج بروز ہفتہ دن کے 1 بجے 246 ڈینسٹیبل روڈ لوٹن پر واقع مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ تنظیم نے ساوتھ زون کی کشمیری کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ طارق عزیز نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ پروگرام کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، پروگرام میں میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو میرپور ائرپورٹ کے قیام کے سلسلے میں یادداشت بھی پیش کریں گے۔