گیس کی طویل بندش، مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

February 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں گیس کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے ، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے روانی شدید متاثر ہوئی ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑے 8 میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں بچے اور خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں،دوسری جانب سائٹ ایریا ہارون آبا د اسٹیٹ ایوینیو روڈ پر علاقہ مکینوں نےعلاقے میں روزانہ کی بنیاد پر گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ، پولیس نے موقع پر پہنچکر مظاہرین کو مزاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔