• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث ملزمان کاعدالتی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے گلستان جوہر میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور غیر ملکیوں سے فراڈ کے مقدمہ میں ملزمان حیدر عمرانی اور ایان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سے برآمد ڈیوائسز سے غیر ملکی شہریوں سے مالی فراڈ کے شواہد ملے ہیں، ملزمان ہیلتھ انشورنس کے نام پر فراڈ کرتے تھے، ملزمان کی پیشی پر غیر متعلقہ افراد کے داخل ہونے پر عدالت نےشدید اظہار برہمی کیا اور تمام افراد کو باہر نکال دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید