کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چلائی جارہی مفت شٹل سروس ناکام ہوگئی، ذرائع کے مطابق شٹل سروس بس اڈوں سے کراچی بس ٹرمینل کے بجائے حیدرآباد تک کمرشل بنیادوں پر چلنے لگی، جب کہ یہ شٹل سروس مختلف علاقوں سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے چلائی گئی تھی۔