• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، سابق منگیتر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مبینہ طور پرلڑکی کے قتل میں ملوث سابق منگیتر فیضان ولد محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا جو قریبی رشتہ دارہے، پولیس کے مطابق4 مارچ کو کیماڑی کے علاقے میں ایک فلیٹ سے 16 سالہ آرمیش نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی تھی، مقتولہ کے والد کا انتقال ہو چکا اور وہ والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا ، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی جانب سے منگنی ختم کرکے دوسری جگہ منگنی کرنے پر ملزم رنجش رکھتا تھا، ملزم نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید