کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر B ایریا میں واقع مکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنےسے سوئے ہوئے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔قریبی اسپتال منتقل 2 افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے، 18 سالہ ندیم اور 18 سالہ وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے ، متاثرہ افراد میں دلبر ، امین ،عبید اورفیضان شامل ہیں ایک شخص کا تعلق حیدر آباد دیگر کا نواب شاہ سے ہے،پولیس کے مطابق واقع کمرے میں جنریٹرکا دھواں بھر نےسے پیش آیا ، تمام افراد مزدور اور ایک شاپ پر ملازم تھے ، صبح 10 بجے کے قریب عابد نامی لڑکا موٹر سائیکل کے لیے مکان میں داخل ہوا تو دیکھا کہ تمام مزدور بے ہوش پڑے ہیں 4 افراد کو ہوش آگیا اور2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے ۔