شیخ جعفر پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال بنائینگے، ن لیگ

February 04, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کا صدر نامزد ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے ساتھ پارٹی قائد کے بیانیے کو ہر گھر تک پہنچائینگےاور تمام کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ بیان میں انہوں نے سابق صدر جمال شاہ کاکڑ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پارٹی کو صوبے میں فعال و منظم اور گراس روٹ لیول تک پہنچایا اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہے ہمارے لئے دونوں رہنما قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرتے ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔صوبائی صدر جعفر مندوخیل سینئر سیاستدان ہیں جو کارکنوں کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں، ان کی قیادت میں کارکن نئے ولولے اور جوش کیساتھ پارٹی کو صوبے میںفعال بنائینگے آئندہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ہوگی۔