کوئٹہ(پ ر) ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے پرنسپل خیر محمد رند نے اسپورٹس گالا 2026 کے کامیاب انعقاد پر طلبہ اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کو جسمانی طور پر چست رکھنے کے ساتھ ان میں نظم و ضبط، باہمی اتحاد، برداشت اور مثبت مسابقت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے اسپورٹس گالا کے مرکزی آرگنائزر وزیر علی اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد ان کی محنت، لگن اور بہتر منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے طلبہ کیلئے پرامن اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے پر منتظمین کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیا۔خیر محمد رند نے کہا کہ فنی تعلیم اور ہنر کے حصول کے ساتھ کھیلوں کو بھی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ صحت مند جسم نوجوانوں کو اپنی تکنیکی صلاحیتیں بہتر انداز میں بروئے کار لانے میں مدد دیتا ہے۔