کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی جیو کرانی روڈ کے رہائشی مشتاق احمد نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا بڑا بھائی ثناء اللہ چار ماہ قبل گھر سے نکلا اور تاحال واپس نہیں آیا اسے تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہ ہوسکا اگر اسکا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔