• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل کو کوہ سلیمان ڈویژن میں شامل کرنے کا فیصلہ قبول نہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلع موسیٰ خیل قومی اتحاد کے رہنماؤں سردار عیسیٰ خان موسیٰ خیل اور سردار بہادر خان موسیٰ خیل نے موسیٰ خیل کو لورالائی ڈویژن سے الگ کرکے کوہ سلیمان ڈویژن میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گےانتظامی فیصلے سیاسی یا انتخابی مفادات کی بجائے جغرافیائی حقائق کی بنیاد پر کئے جائیںموسیٰ خیل کی صوبائی اسمبلی کی نشست انتخابات سے قبل بحال ، راڑہ شم اور اندر پڑ کو فوری طور پر ضلع موسیٰ خیل انتظام میں واپس لایا جائےیہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل تاریخی ،قبائلی اور جغرافیائی شناخت رکھنے والا ضلع ہے حالیہ ممکنہ انتظامی تبدیلیوں خصوصاً اسے لورالائی ڈویژن سے الگ کرکے کوہ سلیمان ڈویژن میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید