کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع سے آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر بہروزریکی کی قیادت میں وفد نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں کان کنی کی صنعت کو درپیش مسائل بالخصوص بارودی مواد پر پابندی، پی ایم ڈی سی ریزنگ کنٹریکٹرز، لیزوں کی منسوخی اور مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ کان کنی سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر متعلقہ حکام سے جلد ملاقاتیں کی جائیں گی وفد میں آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل فتح شاہ عارف، شیخ عبدالعزیز، حاجی سیف اللہ، سید ادریس آغا، خلیل خان ترین، ڈاکٹر ظفر اللہ ترین اور حاجی شمس الدین شامل تھے۔