کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ کے دیگر ارکان نے گزشتہ روز سینار اسپتال میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے ، نجی ٹی وی کی ٹیم و دیگر کے ساتھ ناروا سلوک اور نامناسب انداز گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی صحت سے متعلق آگاہی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا ٹیمیں دعوت نامہ موصول ہونے پر اسپتال پہنچے مگر وہاں انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے واپس کردیا گیا تاہم اس موقع پر اسپتال عملے و ذمہ داران کی جانب سے جو رویہ اور انداز گفتگو اپنایا گیا اس سے صحافیوں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچا جو ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اگر آگاہی سیمینار کی میڈیا کوریج کیلئے صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا تو دعوت نامہ کوئٹہ پریس کلب کو بھیجے جانے کی تحقیقات کی اور عملے کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نامناسب برتاو کا نوٹس لتے کر آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔ بصورت بی یو جے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔